دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کا ٹاپ آفیشل مستعفی،ٹی 20 ورلڈکپ لے ڈوبا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے معاملہ سے جڑے آئی سی سی کے ایک ٹاپ آفیشل مستعفی ہوگئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے لیکن کرکٹ نیوز میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد یہ بڑا استعفیٰ سامنے اس لئے آیا ہے کہ اس کا تعلق ایونٹ کی میزبانی کو دیکھنا تھا۔
آئی سی سی اجلاس سے قریب ایک ہفتہ قبل یہ استعفیٰ بڑا معنی خیز ہے۔آئی سی سی کے یہ عہدیدارامریکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے میچز کی میزبانی کی ذمہ دار تھے۔خیال ہے کہ نیویارک میں ہونے والے میچز کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اورناسائو کرکٹ اسٹیڈیم میں استعمال ہونے والی ڈراپ ان پچز قابل گرفت ہیں۔وہاں 137 سے بڑا اسکور بن نہیں سکا۔بھارت اور پاکستان کا ہائی وولٹیج میچ 119 رنزتک گیا،تمام میچز میں بیٹرزکو مسائل رہے۔بھارت نے شور نہیں مچایا لیکن باقی ممالک خوب بولے ہیں اور آئی سی سی کے ہفتہ بعد کولمبو کے اجلاس میں اس پر سخت ردعمل آئے گا۔اس کے علاوہ لاجسٹک مسائل،سفری انتظامات ناقص تھے۔
آئی سی سی ٹاپ آفیشلز کا نام سامنے نہیں آیا۔آئی سی سی نے تبصرے سے بھی گریز کیا ہے لیکن خیال ہے کہ وجہ ٹی 20 ورلڈکپ ہے۔