دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کی ہنگامہ خیز بورڈز ورچوئل کانفرنس فوری طلب،3 بڑے فیصلے منتوقع۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کپ کی میزبانی بچانے کیلئے بنگلہ دیش ہاتھ پائوں ماررہا ہے۔آئی سی سی کی اگلے فیصلہ کی ڈیڈ لائن 15 اگست کو ختم ہوچکی ہے۔اب نیا فیصلہ ہونے جارہا ہے،اس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے بورڈز حکام کی ورچوئل کانفرنس طلب کرلی گئی ہے۔یہ کانفرنس 20 اگست کو ہے۔ایجنڈےمیں اگرچہ یہ شامل نہیں ہے لیکن ظاہر ہے کہ آئی سی سی میگاایونٹ کی میزبانی اس وقت بڑا ایشو ہے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز 27 ستمبر سے کھیلے جانے ہیں۔ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں شیڈول ہے اور دس ٹیموں میں 23 میچز ہونے ہیں۔بنگلہ دیش کے سیاسی حالات خراب ہیں،وزیر اعظم فرار ہیں،وبوری سیٹ آچکا لیکن کئی روز سے کہیں نہ کہیں ہنگامے اور احتجاج جاری ہیں۔بنگلہ دیش بورڈ کے صدرنظم الحسن جو لندن فرار ہوچکے ہیں،انہوں نے آج مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے،باقی ڈائریکٹرز ایونٹ بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔بنگلہ دیش آرمی چیف بھی آن بورڈ ہیں۔بنگلہ دیش نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ میزبانی کرسکتا ہے۔
آئی سی سی رکن ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور کسی بھی طور یہ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ ان حالات میں بنگلہ دیش میں نہیں کرواناچاہتا،اس کیلئے اگرچہ بھارت نے انکار کردیا ہے۔سری لنکا اور زمبابوے نے پیشکش کردی ہے لیکن آئی سی سی متحدہ عرب امارات کو اس کیلئے فیورٹ سمجھتا ہے اور امکان ہے کہ ایونٹ صحرائی شہروں دبئی،شارجہ اور ابو ظہبی منتقل ہوگا۔
آئی سی سی اجلاس ایجنڈا
یہ ورچوئل کانفرنس امریکا ،ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ٹی20 ورلڈکپ کی خرابیوں اور زیادہ اخراجات کیلئے تحقیقات کی ٹرمز آف کنڈیشنز فائنل کرنے کیلئے بلائی گئی ہے۔گزشتہ ماہ کولمو کے اجلاس میں آئی سی سی کے 3 ڈائریکٹرز اس کیلئے مقرر ہوئے تھے اور وہ اب اس بات کی منظوری لیں گے کہ ان کی تحقیقات کا دائرہ کار کیا ہوگا۔ٹرمز آف ریفرنس فائنل کرنے اور مسئلہ کے حل کیلئے یہ کانفرنس ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ ویبنیو مسائل بھی ڈسکس ہونگے۔