آئی ایل ٹی 20 کا شیڈول،3 لیگز سے تصادم،پاکستان میں 3 ملکی کپ متاثر

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی ایل ٹی 20 کا شیڈول،3 لیگز سے تصادم،پاکستان میں 3 ملکی کپ متاثر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 لیگز کے 3 اور ایڈیشن  ایک دوسرے سے ٹکرارہے ہیں،اس سے پاکستان میں منعقدہ چیمیئنز ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان میں شیڈول 3 ملکی کپ متاثر ہوسکتا ہے،اس میں جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی شرکت پر اثر پڑے گا۔

متحدہ عرب امارات کا انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی ) 2025 کا آغاز 11 جنوری کو ہوگا اور 9 فروری کو اس کااختتام ہوگا۔اس عرصہ میں جنوبی افریقا کی سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ (ایس اے ٹی 20) کے ساتھ بگ بیش لیگ اور بنگلہ دیش کی پریمیئر لیگ کا بھی تصادم متوقع ہے۔پاکستان پہلے ہی پی ایس ایل 2025 کی ونڈو فروری سے مئی ،اپریل تک لے گیا ہے۔

یہاں معاملات اتنے سادہ نہیں ہیں،جتنے دکھائی دیتے ہیں۔پاکستان میں فروری کے وسط سے چیمپئنز ٹرافی چیمپئنز شروع ہونی ہے،اس سے قبل جنوبی افریقا کے پاکستان میں ون ڈے میچز ہیں،اگر ساتھ افریقا ٹی 20 لیگ چل رہی ہوئی اور آئی ایل ٹی ہوئی تو پروٹیز کے ٹاپ کھلاڑی پاکستان کو پسند کریں گے یا اپنی لیگ کو،اس سال کے شروع میں پروٹیز پلیئرز نے دورہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریزز اسی لیگ کی وجہ سے چھوڑی تھی۔انٹرنیشنل کرکٹ پہلے ہی متاثر ہے،مزید متاثر ہونے جارہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *