دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی ایل ٹی 20 ،شاہین اور عامر کے ممبئی تک چرچے،ناقابل یقین فتح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی ایل ٹی 20 میں شاہین شاہ آفریدی کی مختصر مگروننگ باری کی بدولت ممبئی انڈینز کو شکست ہوئی ہے اور اس کے چرچے ممبئی تک ہوئے ہیں۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے 149 رنزبنائے۔ڈائزرٹ وائپرز کیلئے کھیلنے والے محمد عامر نے 26 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں تو شاہین شاہ آفریدی کو 39 رنزکے عوض کوئی وکٹ نہ ملی۔جواب میں ڈائزرٹ وائپر کیلئے کھیلنے والے اعظم خان بیس رنزبناسکے۔8 ویں وکٹ 149پر گرگئی۔یہاں سے شاہین شاہ آفریدی نے چارج سنبھالا،12 بالز پر 17 رنزکیناقابل شکست اننگ کھیلی۔آخری بال پر 3 رنز درکارتھے۔شاہین شاہ نے شاندار سٹروک کھیلا۔بھاگ کر 3 رنزمکمل کئے۔بیٹ اپنے پیچھے دے مارا اور خوشی کا اظہارکیا۔تیسرے رن کی تکمیل کے وقت شاہین نے زوردار ڈائیو لگائے،جس سے ان کے بازو پر گہری چوٹ لگی اور خون رسنے لگا۔
شکست تو ممبئی انڈینز امارات کو ہوئی ہے لیکن بہرحال ممبئی میں بھی شاہین کے چرچے سنے گئے ہیں۔