| | | |

عماد وسیم نے بھی بابر اعظم پر بم ماردیا

کرک اگین رپورٹ

عماد وسیم نے بھی بابر اعظم پر بم ماردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم کے پیچھے ہاتھ دھو کر سب پڑگئے،ایک ہی روز میں سابق اور حاضر سروس کھلاڑیوں نے بولنا شروع کردیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں ریٹائرمنٹ واپس لےکر آنے والے عماد وسیم نے بھی منہ کھولا ہے اور کہا ہے کہ میرے لئے حیران کن تھا کہ ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل اچاناک بابر اعظم کو کپتانی دے دی گئی۔پھر ورلڈ ٹی 20 کپ میں امریکا سے ہارے۔یہ بھی کمال تھا ،بہت کچھ میڈیا پر نہیں آیا۔

گزشتہ سال ورلڈکپ 2023 کی شکست بھی تھی،اس میں بھی بہت سی باتیں حیران کن رہی ہیں لیکن کافی حد تک معاملات ٹھیک نہیں تھے۔

آج اس سے قبل سابق کپتان معین خان نے بھی بابر اعظم کے خلاف آواز اٹھائی،کپتانی کیلئے ناموزوں قرار دیا۔کامران اکمل اور باسط علی بھی بول چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *