کراچی،کرک اگین رپورٹ
عماد وسیم نے ملتان کی کمرتوڑدی،پی سی بی کی درودیواریں ہلادیں،افتخارکے اسلام آباد پر وار۔عماد وسیم نے ملتان کی کمرتوڑدی،پی سی بی اور پاکستان کرکٹ کی درودیواریں ہلادیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 فائنل میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی،ٹاس جیتنے،مرضی کے فیصلے کے باوجود ایونٹ کی ٹاپ ون اور مسلسل چوتھا فائنل کھیلنے والی سلطانز ٹیم بمشکل پورے اوورز کھیل سکی اور 159 رنزتک محدود ہوگئی۔عماد وسیم نے ملتان سلطانز کی کمر توڑنے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کی درودیوار ہلا کر رکھ دیں۔ایسے جھٹکے دیئے ہیں کہ پی سی بی اور پاکستان کرکٹ ہل کر رہ گیا ہے۔افتخار نے اننگ کے 19 ویں اوور میں تیمال ملز کو پے درپے چھکے لگاکر میچ کا رنگ بدلا،نسیم شاہ کے آخری اوور میں بائوندڑیز لگاکر ٹوٹل 9 وکٹ پر 159 رنزکردیا،ایک موقع پر 127 پر 9 آئوٹ تھے۔،
ملتان سلطانز 14 پر 2 وکٹ گنواکر سنبھل گیا تھا جب 67 تک مزید کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن پھر ہوا چلی،سب اڑاگئی۔15 اوورز میں 114 اسکور تک 4 آئوٹ تھے لیکن اگلی 5 وکٹیں 12 بالز میں 12 رنزکے اضافہ سے باہر ہوگئیں۔
یاسر خان اور ڈیوڈ ویلی 6،6 جب کہ جانسن چارلس 4 اور رضوان 26 رنزبناسکے۔امیدوں کے مرکز عثمان خان 40 بالز پر 57 رنزبناکر گئے تو جیسے سب کچھ بہہ گیا۔خوشدل شاہ 11،اسامہ میر 6،افتخار احمد 4کرس جارڈن صفر اور عباس آفریدی ایک رن کرکے گئے۔9 وکٹیں 127 پر گرگئی تھیں۔یہاں سے افتخار احمد نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور20 اوورز میں 9 وکٹ پر 159 تک لے گئے،اسلام آباد کو جیت کیلئے 160 رنزکا ہدف ملا ہے۔افتخاراحمد نے 20 بالز پر32 ناقابل شکست رنزبنائے۔3 چھکے اور 3 چوکے تھے۔
آل رائونڈر عماد وسیم نے صرف 23 رنز دے کر 5 وکٹیں لے لیں۔شاداب خان نے 32 رنز کے عوض 3 آئوٹ کئے۔