راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
عماد وسیم کی قربانی،رضوان پھر بھی سنچری مکمل نہ کرسکے،وجہ کیا۔ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں محمد رضوان کی دوسری سنچری رہ گئی،عماد وسیم کی قربانی بھی کام نہ آئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے تھری فیگر اننگ کا موقع گنوادیا۔راولپنڈی میں 5 ویں اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹاس ہارے۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں5 وکٹوں پر 193 رنزبنائے،
بابر اعظم 18 بالز پر 19 کرسکے۔محمد حارث اور صائم ایوب صفر کا شکار ہوگئے،پاکستان کی 3 وکٹیں 52 پر گرگئیں،یہاں سے رضوان کے ساتھ پہلے افتخار احمد نے 36 رنز کے ساتھ شراکت نبھائی،آخر تک عماد وسیم جڑے رہے۔
محمد رضوان نے 20 ویں اوور کے آخر تک کھیلے۔آخری بال تک ملی لیکن 62 بالز پر 98 پر واپس ناٹ آئوٹ آئے۔سنچری مکمل نہیں کی،ان کی اننگ میں7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔بلیئر ٹکنر نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
آخری اوور میں عماد وسیم نے 2 چوکے لگائے لیکن رضوان کو موقع دینے کی پاداش میں وکٹ دے دی،وہ بال نہ کھیل سکے اور رضوان کیلئے دوڑے،وکٹ کیپر نے تھرو کیا،عماد واپس پلٹے ،بیلز پر بال لگی،تھروبال پر رن کا موقع ملا،دوڑ پڑے،کیوی فیلڈر نے اس بار بھی عماد وسیم کی جانب تھرو کی،وہ کئی فٹ دور تھے کہ بال بیلز پر لگیں،عماد رن آئوٹ ہوکر رضوان کیلئے میدان سے باہر چلے گئے،ایسا لگا کہ اس بار سٹرائیک رضوان کو مل جائے گا لیکن جب ری پلے دیکھا گیا تو وکٹ کیپر کی پہلی تھرو ہی عماد وسیم کو رن آئوٹ کرچکی تھی،یوں رضوان کے پاس سٹرائیک نہ آیا،اس کے بعد فہیم اشرف آئے،انہوں نے سنگل لے کر رضوان کو موقع دے دیا کہ وہ آخری بال پر عماد کی قربانی کا فائدہ اٹھالیں لیکن،رضوان آخری بال بیٹ ہوگئے۔یوں وہ سنچری نہ کرسکے۔