لاہور،کرک اگین رپورٹ
عماد وسیم کی سگریٹ نوشی،پی سی بی کا فیصلہ آگیا،ٹی 20 ورلڈکپ کیلئےپیشکش،جواب بھی مل گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا عماد وسیم کے دوران میچ ڈریسنگ روم میں سگریٹ پینے،ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد موقف سامنے آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق عماد وسیم کی پی ایس ایل 9 کے فائنل میں سگریٹ پیتے ویڈیوز سامنے آئیں،صاف دیکھاجاسکتا تھا کہ وہ میچ کے دوران سگریٹ پی رہے ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق عماد وسیم کا عمل ان کا ذاتی فعل ہے۔پی سی بی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرناچاہتا ہے۔
دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کےحلام اور سلیکٹرز نے ایک بار پھر عماد وسیم سے ان کے مستقبل پلانز کاپوچھا ہے اور ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیلئے انہیں اپنے پلان میں شامل کرنے کی خواہش بتائی گگئی ہے۔عماد وسیم نے مثبت جواب دیا ہے۔رپورٹ ہے کہ پاکستانی سابق آل رائونڈر ورلڈ ٹی 20 کپ 2024 کیلئے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کہہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کاکول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کیلئے بھی انہیں شامل کرنے پر غور ہوا ہے۔اگلے 48 گھنٹوں سے کم وقت میں 25 کھلاڑیوں کا اعلان ہونے والا ہے،ان میں پی ایس ایل کا نیا آنے والا ٹیلنٹ بھی شامل ہوگا۔