کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی اوپنر امام الحق اپنے 4 بیٹ اٹھائے کیوی کھلاڑی نیل ویگنار سے ٹکراگئے،پھر کیا تھا،قصیدہ بیٹس کا تھا اور تعریف بھی ساتھ تھی لیکن نیل ویگنار نے سب کچھ سن کر ایک بیٹ اٹھایا اور مذاق میں ایسا گھمایا کہ جیسے امام الحق کو باہر پھنکنا ہے،دونوں ہی مسکراپڑے۔
امام اور ویگنار کی یہ ملاقات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سائیڈ لائن پر ہوئی ہے۔امام الحق اپنے بازو،ہاتھوں میں بیٹ اٹھائے ایسے گئے کہ جیسے قیمتی دولت ہو،سامنے موجود نیل ویگنار ایک بیٹ لئے موجود تھے۔امام نے دیوار کے سہارے بیٹ رکھے اور کہا کہ یہ میرے بیٹس ہیں۔وائٹ کرکٹ کے الگ اور طویل فارمیٹ کے الگ،ساتھ ساتھ مزید توصیف کی،اور ویگنار کا بیٹ لے کر اسے چیک کرتے کہا ہے کہ بہت اعلیٰ۔
کراچی ٹیسٹ میں امام الحق 45 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔پاکستان قدرے دبائو میں ہے۔دن بھر کے 98 اوورز ہیں۔کیویز کا باقی 97 رنزکا قرض اتارنا ہے،پھر اتنے اسکور کرنے ہیں کہ کیویز کے خلاف جیت کی کوشش کی جائے،امام کے بیٹ تو دیکھ لئے،ان کا درست معنوں میں پتا کل ہی چلے گا۔