کولمبو،کرک اگین رپورٹ
امام الحق کے کیریئرکی پہلی غیر ملکی ٹی 20 لیگ۔،معاہدہ،امریکا ٹی 20 لیگ شروع،بھارتی بورڈ سیکرٹری کا جشن کیوں۔پاکستان کے لیفٹ ہینڈ اوپنر امام الحق کے کیریئر میں نیا موڑ۔اپنی نیشنل ٹی 20 ٹیم کے قابل نہ سمجھے جانے والے امام الحق اپنے کیریئر کی پہلی غیر ملکی ٹی 20 لیگ کھیلنے جارہے ہیں۔ان دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں۔اتوار سے پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے لیکن وہاں جاکر انہیں ایک فائدہ ہواہے۔
سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ(ایل پی ایل) کا آغاز پاکستان،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے بعد ہوگا۔ایل پی ایل کی فرنچائزکولمبو سٹرائیکرز نے ان سے معاہدہ کیا ہے،۔ٹی 20 کیریئر میں 2000 سے زائد رنزبناچکے ہیں۔امام الحق کی اوسط 32 اور سٹرائیک ریٹ 120 سے زیادہ ہے۔
اس طرح امام الحق کسی بھی غیر ملکی ٹی 20 لیگ میں زندگی میں پہلی بار ایکشن میں ہونگے۔
ادھر امریکا میں میجرلیگ ٹی20 کا آغاز ہوا۔اس کے پہلے میچ میں ٹیکساس سپرکنگزنے لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کو 69 رنز سے ہرادیا۔ڈیلاس میں ہونے والے میچ میں فاتح ٹیم نے 181 اسکور کیا۔ناکام ٹیم 112 ہی اسکور بناسکی۔
جمعرات 13 جولائی کو آئی سی سی کی جانب سے سالانہ شیئرز کی منظوری کے بعد آج جمعہ کوبھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے نہایت جشن بھرے انداز میں اپنے ملک میں ریاستی ایسوسی ایشنز اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے کہ ہمارا سالانہ اضافہ72 فیصد ہواہے۔جنوبی افریقہ میں ہونے والی آئی سی سی کی حالیہ میٹنگ میں منظور کردہ نئے ریونیو ڈسٹری بیوشن ماڈل میں 38.5 فیصد کا حصہ مختص کیا گیا ہے۔ بھارت کا اس سے قبل 22 فیصد کا حصہ تھا۔ اب 38.5 فیصد ہے، تقریباً 72 فیصد کی چھلانگ ہے۔ یہ بی سی سی آئی کے حصہ میں نمایاں اضافہ ہے۔ یہ کامیابی ہماری تمام ریاستی انجمنوں اور بی سی سی آئی میں میرے ساتھیوں کی اجتماعی کوششوں اور حمایت کا ثبوت ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری نے میل میں کہا کہ یہ سب ہمارے قبضہ میں ہے۔