احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
انڈین بلے باز سوریہ کمار یادیو کی آسٹریلیا کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں مین بھارتی ٹیم کی قیادت متوقع ہے، جو 23 نومبر کو ویزاگ میں شروع ہوگی اور 3 دسمبر کو بنگلورو میں اختتام پذیر ہوگی۔ یہ فیصلہ جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ہردک پانڈیا کو چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) کی سینئر قومی سلیکشن کمیٹی جلد ہی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔
دنیا کے ٹاپ رینک بلے باز نے پہلے ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ہندوستان کی ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دی تھیں، جہاں انہوں نے کیریبین اور امریکہ میں پانچ میچ کھیلے۔ ٹخنے کی چوٹ سے پانڈیا کی صحت یابی غیر یقینی ہے۔
ادھر مائیکل وان نے ورلڈکپ کے فوری بعد آسٹریلیا اور بھارت کی ٹی 20 سیریز کے انعقاد پر شکوک کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سب کیا ہے۔اب یہ اتفاق ہے کہ یہی 2 ٹیمیں 19 نومبر کو فائنل کھیلیں گی اور اس کے 3 دن بعد دوسرے فارمیٹ میں مقابل ہونگی،ایک جو چیمپئن بنا ہوگا،وہ عروج پر ہوگا،دوسرا زخموں سے چور ہوگا تو کیا یہ بدلہ لینے یا چکانے کا انتظام کیا گیا ہے اور یہ کہ یہ کیسا اتفاق ہوگیا ہے۔