لندن:کرک اگین رپورٹ۔بین سٹوکس کا دورہ پاکستان اور پھر چیمپئنز ٹرافی کیلئے اہم اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ ٹیسٹ کپتان کا پاکستان لینڈنگ سے قریب ایک ہفتہ قبل اہم بیان آگیا،ساتھ میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ایک بار پاکستان وزٹ کے امکانات بھی بتائے ہیں۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان 2024 اگلے ماہ کی 7 تاریخ سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پہلے ٹیسٹ کے ساتھ شروع ہوگا،اس کیلئے ٹیم 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان ہی میں اور تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔
بین سٹوکس انگلش ٹیسٹ کپتان ہیں۔2022 میں ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن 2023 ورلڈکپ کیلےت واپسی ہوئی ،ایک بد ترین اور خوفناک انجام ہوالیکن اب ایک اور کام ہوا ہے کہ انگلینڈ نے ٹیسٹ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کو ون ڈے کوچ بھی بنادیا ہے اور میک کولم اور بین سٹوکس میں خوب جمتی ہے۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ملتان میں پچز کیلئے نئی ہدایات،بریکنگ نیوز
بین سٹوکس نےمنگل کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کہا ہے کہ مجھے اگر میک کولم کی کال آگئی کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاری کرو تو میں اس کیلئے ہاں کردوں گا اور اس سے قبل ایک روزہ کرکٹ کی پریکٹس کیلئے کام کروں گا۔
انگلینڈ ٹیم کے ملتان پہنچنے کی تاریخ سیٹ،شہر میں طویل قیام،
ایک اور سوال کے جواب میں بین سٹوکس کہتے ہیں کہ ساڑھے 6 ہفتوں کے بعد آج میں نے سکین کروایا ہے۔کل اس کی رپورٹ آئے گی،اس کے بعد واضح ہوگا لیکن میں اچھا محسوس کررہا ہوں کہ کھیل سکتا ہوں۔امید ہے کہ ملتان کے پہلے ٹیسٹ کیلئے فٹ ہوجائوں گا۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان
چیمپئنز ٹرافی کیلئے انگلینڈ کے سلیکٹر لیوک رائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ سٹوکس اور جوئے روٹ قابل غور ہیں اور سنجیدگی کے ساتھ پلان کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔3 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے آج 24 ستمبر کو پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ،پاکستان اسکواڈ کا اعلان ،ایک یوٹرن