اسلام آباد،کابل:کرک اگین رپورٹ
عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کیلئے گولڈن الفاظ ادا کردیئے،بورڈ،پلیئرز کے ساتھ افغان حکومت کا رد عمل آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان اور ورلڈکپ 1992 فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کی جانب سے افغانستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی شاندار کرکردگی پر شاندارا لفاظ میں تعریف سامنے آئی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ اور اس کے کھلاڑیوں،مداحوں کے ساتھ افغانستان حکومت نے اس پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ کرکٹ کے لیجنڈری کپتان کے یہ الفاظ مستقبل میں ہماری ٹیم کو چٹان جیسا عزم دیں گے۔
اڈیالہ جیل میں قید پاکستان کے سابق کپتان،سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے حقیقی چیئرمین و بانی عمران خان نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ
میں افغانستان قومی ٹیم کو جاری ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دینا چاہوں گا۔ جس جذبے کے ساتھ انہوں نے سیمی فائنل تک اپنا کھیل اور مشن لڑا وہ واقعی قابل تعریف ہے، جو ان کے مثبت رویے اور کھیل کے مقصد کے لیے مکمل عزم کا بھی اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے دل کے ساتھ باہم اتفاق اور یگانگت کے ساتھ مقابلہ کیا اور فائنل تک نہ جانا ان کی قسمت میں نہ تھا۔۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کارکردگی بہت سے اعزازات کا پیش خیمہ ثابت ہو گی جو وہ اپنے ملک کے لیے لائیں گے۔ میں ان کے لیے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
صدی کے بہترین کپتان عمران خان کے یہ الفاظ افغانستان کرکٹ بورڈ اور اس کے کھلاڑیوں کیلئے ورلڈ چیمپئن بننے جیسے لمحات سے کم نہیں ہیں،اس پر اس کے کھلاڑی اور مداح خوش ہیں۔
افغانستان حکومت کے ترجمان نے عمران خان کی تعریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ اس سے حوصلہ ملے گا اور مستقبل میں کھیلتے ہوئے عمران خان کے یہ الفاظ کھلاڑیوں میں لڑنے کا نیا جذبہ بنیں گے اور وہ جلد جیتیں گے۔