عمران خان کی آنکھ خراب،سابق کرکٹرز کا کوئی رد عمل،بھارتی صحافی تو بول اٹھے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی اور سابق پاکستان کپتان عمران خان کی صحت کے حوالہ سے کچھ ایام سے خبریں چل رہی تھیں لیکن آج 12 فروری کو پاکستان کی ایک عدالت جسے سپریم کورٹ کہاجاتا ہے،اس کے حکم پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات،اڈیالہ میں ان کے سیل سمیت دیگر تمام چیزوں پر ایک مکمل رپورٹ عدالت میں جو جمع کروائی ہے۔اس نے پوری دنیا کو ہلادیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ختم ہوچکی ہے اور جو موجود ہے،وہ لائٹ کی طرح ہے لیکن بینائی نہیں ہے۔یہ تفصیلات بھی آپ جان چکے۔سپریم کورٹ کا اس پر 16 فروری تک عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنہ کروانے کا حکم آیا ہے۔
عمران خان کا نام دنیائے کرکٹ میں نہایت عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے ،اس لئے پوری کرکٹ برادری میں تشویش کی لہر ہے۔حیرت انگیز طور پر عمران خان کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں نام بنانے والے ساتھی کھلاڑی خاموش ہیں۔
عمران خان کے نام پر چورن بیچنے والے تمام خاموش ہیں۔ابھی تک کوئی رد عمل کہیں سے نہیں آیا ہے۔وسیم اکرم ہوں،وقار یونس ہوں،انضمام الحق ہوں،جاوید میاں داد ہوں یا کوئی پرانا یا پہلا بعد کا کرکٹر نہیں بولا۔
ہمسایہ ملک بھارت سے معروف صحافی وکرانت گپتا نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کل کی کرکٹ دیکھنے والا عمران خان اپنی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا ہے اور یہ سب جیل کی قید کے دورران ہوا اور یہا نہایت ہی افسوسناک ہے۔
پاکستان کے کسی سابق بڑے کرکٹر کی جانب سے عمران خان کی صحت یا ایک آنکھ کی بینائی جانے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔یہ نہایت افسوسناک ہے۔
