| | | | | | |

بھارت ٹی 20 ورلڈکپ سیی فائنل میں،آسٹریلیا اخراج کے دروازے پرپہنچ گیا

گراس آئس لیٹ،کرک اگین رپورٹ

بھارت ٹی 20 ورلڈکپ سیی فائنل میں،آسٹریلیا اخراج کے دروازے پرپہنچ گیا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے بڑے میچ کا بڑا نتیجہ۔سابق ٹی 20 چیمپئن آسٹریلیا کیلئے بنے اہم میچ میں بھارت نے اسے  24رنزکی شکست دے دی۔یوں بھارت کا سیمی فائنل 101 فیصد کنفرم ہوگیا ہے اور اب دوسری ٹیم کیلئے 3 امیدوار ہوگئے ہیں۔شکست کے باوجود آسٹریلیا اور کل صبح افغانستان اور بنگلہ دیش ۔دونوں ہی۔

سب سے پہلے بھارت آسٹریلیا میچ کا احوال

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ سود مند نہ ہوا،ویرات کوہلی کو اگرچہ ہیزل ووڈ نے صفر پر شکار کیا لیکن اس کے کپتان روہت شرما نے پورے ٹورنامنٹ کی کسر نکال دی، انہوں نے صرف 41 بالز پر جارحانہ 92 رنزبنائے،کینگروز گیند بازوں کا دماغ گھمادیا۔8 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔اس دوران انہوں نے ویرات کوہلی کو مجموعی اسکور میں پیچھے چھوڑا۔ساتھ میں بابر اعظم کا زیادہ رنزکا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔سوریا کمار یادیو نے 31 رنزبنائے۔بھارت نے 5 وکٹ پر 205 رنز بنائے۔مچل سٹارک جن کے ایک اوور میں روہت شرما نے 29 رنز لوٹے تھے۔وہ 45 رنز دے کر 2 وکٹ لے گئے۔مارکس سٹوئنز کو 2 وکٹوں کیلئے 56 رنزکی مار پڑی۔

جواب میں آسٹریلیا نے ابتدائی دس اوورز میں 99 اسکور بناکر بھرپور جواب فراہم کیا۔ڈیوڈ وارنر اگرچہ 6 رنز کرسکے لیکن ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش اسکور 87 تک لے گئے۔یہاں سے کھیل بدلا اور مچل سٹارک37 رنزبناکر گئے۔گلین میکسویل نے12 بالز پر بیس رنز کے ساتھ جارحیت پیدا کی لیکن ان کے آئوٹ ہوتے ہی ٹم ڈیوڈ کے ساتھ کوئی نہ جڑا۔مارکس سٹوئنز 2 اور ٹم ڈیوڈ15،میتھیو ویڈ1 رن بناسکے۔تھک ہارکر ٹریوس ہیڈ کی43 بالز پر 76 رنزکی اننگ بھی تمام ہوئی تو آسٹریلیا کی شکست کے سائے گہرے ہوتے گئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم کو آخری اوور میں 29 رنزدرکار تھے اور کوئی بیٹر وکٹ پر نہ تھا۔یوں اس کی اننگ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 181 رنز تک ہی جاسکی اور بھارت 24 رنز سے جیت کر سیمی فائنل میں  پہنچ گیا۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 37 رنز دے کر 3 اورکلدیپ یادیو نے24 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کی مہم 3 میچز،2 پوائنٹس کے ساتھ تمام ہوئی۔بھارت 3 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔اب افغانستان بنگلہ دیش کو ہراکریا میچ بارش کی نذر ہوکر بھی افغانستان ٹکٹ کٹواسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *