ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمی ہی نمی،موٹرز کے ساتھ کورز باندھ کر خشکی کی کوششیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور انگللینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا روز ہے۔جمعرات کی صبح میدان میں ایسا منظر ہے کہ جیسے دسمبر کی سرد صبح کے بعد سبزہ پر نمی کے مناظر ہوتے ہیں۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے سرسبز آئوٹ فیلڈ پر پائوں کے چلنے،گرائونڈ کی موٹرز کے ٹائرز کے نشانات ایسے تھے کہ جیسے صاف شفاف روڈز پر ہلکی بارش کے بعد چلتی گاڑیوں کے ٹائرز نمایاں ہوا کرتے ہیں۔سورج کی کرنوں ،سنہری لہروں کا آئوٹ فیلڈ کے سبزے پر عکس کچھ الگ ہی تھا۔ایسے میں گرائونڈ سٹاف کی دوڑیں نہایت دلچسپ تھیں۔آج گرائونڈ کی موٹر کے ساتھ بڑے کور کو باندھا گیا اور اسے پورے گرائونڈ میں ترتیب سے چلایا گیا۔ایک روز قبل سیسی طریقہ تھا کہ بڑے کورز میدان میں بچھا کر انہیں واپس اٹھایا گیا تھا لیکن آھ اس سے کام چلنے نہیں لگا تھا۔
انگلش ٹیم آج جمعرات کو پاکستان کے 366 رنزکے جواب میں 239 رنز6 وکٹ سے اننگ شروع کرے گی۔