ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے سال کے 4 ٹیسٹ میچزکی دوسری اننگز میں کتنے رنزبنائے،اب کتنے ہونگے،میچ کس کا ،دعویٰ آگیا،ریکارڈ ساتھ موجود ہے۔پاکستان سال کے تمام ٹیسٹ میچزکی دوسری اننگز میں مکمل فلاپ،اب بھی ناکامی،دعویٰ اگیا،۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں۔
پاکستان انگلینڈ کے خلاف ملتان میں جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قدرے بہتر پوزیشن پر ہے۔366 رنزبنائے،انگلینڈ کے 239 پر 6 شکار کردیئے۔127 رنزکی برتری ہے۔صرف 4 وکٹیں لینی ہیں۔استعمال شدہ پچ ہے۔چوتھی اننگ میں انگلینڈ کیلئے شاید 250 رنزکا ہدف بھی مشکل ہوجائے اور آج تک پاکستان اتنا ہدف دے سکتا ہے کہ کچھ پہلی اننگ کی برتری ساتھ ہوسکتی ہے لیکن انگلینڈ کیلئے سنچری بنانے والے بین ڈکٹ کا خیال ہے کہ پاکستان دوسری باری میں مکمل طور پر فلاپ ہوکر میچ ہارسکتا ہے۔
بین ڈکٹ نے ایسا کیوں کہا
پاکستان نے 2024 میں اپنے چار ٹیسٹ میچز میں سے ہر ایک میں پہلے بیٹنگ کی اور پھر تیسری اننگز میں ناکامی، سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف 115، راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف 146 اور 172اور حال ہی میں گزشتہ ہفتے کی اننگز میں انگلینڈ کے خلاف 220 رنز بنائے۔ ملتان کی پچ پر ڈکٹ کا خیال ہے کہ انہیں اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کل جمعرات کو ہم نچلے نمبرز سے بیٹنگ کرکے 366 کے قریب تر ہونے کی کوشش کریں گے،باقی مقابلہ پھر سے اوپن ہوگا۔میچ ڈرا نہیں ہوگا۔ہم 200 رنز یا اس سے کم کا ہدف حاصل کرلیں گے۔
ناٹ اے پرابلم کہنے والے بین سٹوکس اور انگلش ٹیم تباہی میں،ساجد خان نے بنیادیں ہلادیں