حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
بھارت اور آسٹریلیا کا فیصلہ کن ٹی 20 میچ بھی آج ہے۔کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کھیلیں گے تو حیدرآباد دکن میں بھارت اور آسٹریلیا کا فائنل میچ ہے۔3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔آسٹریلیا 2019 کی طرح یہ سیریز بھی جیتنے اور اپنے ملک میں واپس جاکر بھارت جیسی ٹیموں کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ میں فیورٹ کہلائے جانے کی خواہش رکھتا ہے۔بھارتی ٹیم نے جمعہ کو دوسرا میچ یوں جیتا تھا کہ 8 اوورز کی اننگ تک کا میچ ،اس میں ٹاس جیتنا اور بعد میں 90 رنز کا تعاقب کرنا کوئی زیادہ مشکل نہیں تھا۔
کینگروز بارش اور خراب گرائونڈ میں جکڑے گئے،بھارت نے سیریز برابر کردی
دونوں ٹیموں کا آج حیدرآباد دکن میں مقابلہ ہے،یہاں 2019 کے بعد سے کوئی میچ نہیں ہوا اور پھر یوں بھی یہاں کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوتی ہے،کہہ سکتے ہیں کہ آج کی رات بائولرز کے لئے بڑا امتحان لے سکتی ہے۔بھاری پڑسکتی ہے۔
عما طور پر ٹاس کی اہمیت ہواکرتی ہے،بھوری رنگ کی دکھائی دینے والی پچ پر اس کی اہمیت بھی زیادہ نہیں ہے۔یوں جو ٹیم اچھا کھیلی،قسمت ساتھ ہوئی تو جیت جائے گی۔
بھارت اور آسٹریلیا کا ٹی 20 میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،چوتھا ٹی 20 آج،کیا تبدیلیاں ہونے جارہیں،ایک سرپرائز تیار