بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
Image by BCCI
بھارت افغانستان سپر اوور متنازعہ ہوگیا،کوچز کا رد عمل بھی آگیا۔بھارت اور افغانستان کا تیسرا ٹی 20 میچ سپر اوور میں متنازعہ ہوگیا ہے۔اس لئے کہ آئی اسی سی قوانین کی خلاف وزری ہوئی ہے اور یہ سب کچھ بھارتی کپتان روہت شرما کے ارد گرد گھومتا ہے۔
میچ ٹائی،سپر اوور ٹائی،پھر سپر اوور،افغانستان کو حماقت سے شکست،روہت شرما نبی سے کیوں لڑے
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ 212 اسکور پر میچ ٹائی ہوا۔اس کے بعد سپر اوور ہوا۔افغانستان نے 16 رنزبنائے۔بھارت کو آخری بال پر ٹائی کرنے کیلئے تیز رنر درکار تھا اور روہت کے پاس سٹرائیک نہیں تھا،انہوں نے خود کو ریٹائر کیا۔اب قانون یہ ہے کہ کسی بھی پچھلے سپر اوور میں آؤٹ ہونے والا کوئی بھی بلے باز اس کے بعد کے کسی بھی سپر اوور میں بیٹنگ کرنے کے لیے نااہل ہوگا۔میچ آفیشلز نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ روہت ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے یا ریٹائرڈ ہرٹ۔ مؤخر الذکر صورت میں بلے باز کو ریٹائرڈ ناٹ آؤٹ کے طور پر نشان زدہ کیا جاتا ہے اور وہ دوبارہ بیٹنگ کرنے کا اہل ہوتا ہے۔روہت زخمی تو نہیں ہوئے تھے،اس لئے یہ سب بحث میں ہے۔
قانون کے مطابق دوسرے سپر اوور میں وہ بیٹنگ کیلئے اہلیت نہیں رکھتے تھے لیکن وہ بیٹنگ کرنے آئے اور آتے ہی چھکا،چوکا لگایا۔بھارت نے ان کی مدد سے 11 رنزبنائے اور ڈرامائی میچ جیت لیا۔
میچ کے بعدہندوستانی کوچ راہول ڈریوڈ نے یہ کہا ہے کہ روہت نے خود کو ریٹائر کر لیا ہے،افغانستان کوچ نے کہا ہے کہ مجھے کوئی اندازا نہیں ہے کہ روہت شرما نے کیا کیا ہے۔امپائرز نے کلیئر نہیں کیا۔