حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ
کینگروز بھارت میں پکڑے گئے،آسٹریلیا ٹی 20 سیریز بھی ہارگیا۔بھارت نے آسٹریلیا کے خواب چکنا چور کردیئے۔تیسرے اورآخری و فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے 6 وکٹ کی جیت کے ساتھ 3 میچزکی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
حیدرآباد دکن میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔آسٹریلیا کی اننگ بھی بل کھاتی رہی،اگر تھوڑا سا اس میں تسلسل ہوتا تو مجموعہ 200سے 220 تک ہوسکتا تھا۔20 بالز پر 44 رنزکا آغاز گیر معمولی رفتار تھی،بیٹنگ ٹریک پر ایرون فن اننگ کی 21 ویں بال پر 6 رنزبناسکے۔سٹیون سمتھ اگرچہ 9 کرسکےلیکن آسٹریلیا کا اسکور اس وقت بھی5 اوورز میں 62 تھا۔ کیمرون گرین اور گلین میکسویل کے جلد آئوٹ ہونے سے اسکور کی رفتار میں کمی آئی۔میکسویل 6 کرسکے۔آسٹریلیا کے اوپنر کیمرون گرین نے صرف 21 بالز پر52 رنزکی اننگ کھیلی۔مڈل آرڈر میں ٹم ڈیوڈ نے جارحانہ بلے بازی کی اور27 بالز پر 54 رنزبناسکے۔آسٹریلیا نے 7 وکٹ پر186 اسکور بنائے۔
بھارت کی جانب سے اکسر پٹیل نے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔یزوندر چاہل نے اگرچہ ایک آئوٹ کیا لیکن انہوں نے 4 اوورز میں صرف 22 رنز دیئے۔
فیصلہ کن ٹی 20 آج،بائولرز کے لئے بھاری رات
جواب میں بھارت کے لئے ہدف بڑا نہ سہی لیکن چیلنج کا درجہ رکھتا تھا لیکن کے ایل راہول صرف 1 اور گزشتہ میچ میں تیز ففٹی بنانے والے روہت شرما 17 رنزکرسکے۔ ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو نے تیسری وکٹ پر 104 رنزکا اضافہ کیا۔سوریا کمار صرف36 بالز پر جب 69ا سکور کرکے گئے تو بھارت کے لئے آسانیاں ہوگئی تھیں۔کوہلی نے کیریئر کی ففٹی مکمل کی۔
آسٹریلیا نے دبائو ضرور بڑھایا ،بھارت کو آخری 2 اوورز میں 21 رنزکی ضرورت تھی۔کینگروز نے ویرات کوہلی کو جب63 کے انفرادی اسکور پر شکار کیا تو بھارت فتح سے صرف 5 رنزکی دوری پر تھا۔نتیجہ میں 4 بالز پر 5 رنز باقی تھے۔سنسی عروج پر پہنچنے لگی تھی کہ سیکنڈ لاسٹ بال پر بھارت کو ہردک پانڈیا نے چوکا لگاکر 6 وکٹ سے جتوادیا۔وہ 25 رنزپر ناقابل شکست آئے۔آسٹریلیا کے ڈینیل سامس نے 2 آئوٹ کئے۔