سنچورین ،کرک اگین رپورٹ
بھارت کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے ہی روز فنائی ،جنوبی افریقا جیت گیا
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کی بڑی ٹھکائی۔جنوبی افریقا میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ 3 روز ہی میں ہارگئی ۔روہت شرما الیون دوسری اننگ میں بد تر ناکام ہوئی۔میچ 3 دن سے کم میں ختم ہوگیا ہے ۔
پاکستان ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو کم سے کم چوتھے روز میں لے گئی ہے جو کہ آسٹریلیا میں جاری ہے۔
سنچورین میں جمعرات کی شام بھارت کی دوسری اننگ فلاپ شو رہی۔پوری ٹیم صرف ویں اوور میں آئوٹ ہوگئی ۔اکیلے ویرات کوہلی کھڑے رہے ،باقی سب انکار کرتے گئے۔کپتان روہت شرما صفر پر گئے۔شبمان گل 26 کرسکے۔9 کھلاڑی ڈبل فیگر سے محروم پائے گئے۔دسویں کھلاڑی ویرات کوہلی 76 کرکے آئوٹ ہوئے۔یہ تباہی نندرے برگر کی 4 اور مارکو جانسن کی 3 وکٹیں تھیں۔ربادا نے 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا ٹیم بھارت کے پہلی اننگ کے اسکور 245 رنز کے جواب میں 408 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔ڈین ایلجر نے 85 اور مارکو جانسن نے 84 رنز بنائے۔جسپریت بمرا نے 4 وکٹیں لیں۔
بھارت 2 میچز کی سیریز میں 0-1 کے خسارے میں چلاگیا،اب وہ زیادہ سے زیادہ اگلا میچ جیت کر سیریز ڈرا ہی کرسکتا ہے۔یوں جنوبی افریقا میں اس کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت کا خواب ایک پھر خواب رہا۔