بنگلورو،کرک اگین رپورٹ۔بھارت بیٹنگ کے بعد بائولنگ میں بھی ناکام،بنگلورو ٹیسٹ میں بلیک کیپس کی برتری۔نیوزی لینڈ نے بھارت کو بیٹنگ میں سرعام لٹاکر اس کی بائولنگ لائن کے بھی بخیئے ادھیڑ دیئے ہیں۔بنگلورو میں میزبان ٹیم کو ہوم سرزمین پر اس کے قلیل ترین اسکور 46 پر آئوٹ کرنے کے بعد ساران دن جم کر بیٹنگ کی اور دوسرے روزکے اختتام تک اس نے 3 وکٹ پر 180 رنزبنالئے۔
بلیک کیپس نے 50 اوور بیٹنگ کی۔67 رنزکی اچھی شراکت بنائی۔کپتان ٹام لیتھم 15 کرسکے لیکن دوسرے اوپنرڈیوون کونوے یوں بدقسنت رہے کہ نروس نائیٹیز کا شکار ہوکر 91 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔ول ینگ 33 کرنے میں کامیاب ہوئے۔راچین رویندرا 22 اورڈیرل مچل 14 پر کھیل رہے ہیں۔
بابر اعظم کا مذاق اڑانے والا بھارت کوہلی،روہت کے ہوتے گھر میں ذلیل،بد ترین ٹوٹل پر ڈھیر
اس سے قبل بھارتی ٹیم ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 32 اوورز پورے بھی نہ کھیل سکی اور صرف 46 رنزبناکر ہوم سرزمین پر کم ترین اسکور پر آئوٹ ہوگئی،اس کی تفصیلات نیچے لنک پر ہیں۔
نیوزی لینڈ کی برتری 134 رنزکی ہوگئی ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔بھارت کیلئے تشویشناک بات یہ تھی کہ رشی پنت فیلڈ سے باہر چلے گئے،کیونکہ ان کے گھٹنے میں درد شروع ہوگیا تھا۔