لندن۔کرک اگین رپورٹ
ٹکراؤ ،لڑائی،گالیاں،لارڈز میں آخری روز لنچ پر بھارت مشکل میں
لارڈز ٹیسٹ اختتام کی جانب۔ آخری دن پہلے سیشن میں انگلینڈ نے بھارت کی مزید چار وکٹیں اڑا دیں اور یوں سکور 112 رنز 8 وکٹ ہو گیا ہے۔
بھارت ابھی بھی 81 رنز دوری پر ہے اور انگلینڈ صرف دو وکٹوں کی دوری پر ہے۔ واحد امید رویندرا جدیجا 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔امیدوں کے مرکز کے ایل راہول 39 رنز بنا سکے اور رشی پنت بھی اج لمبی اننگ نہ کھیل سکے اور آؤٹ ہو گئے ۔
میچ کے دوران آج بھی گرما گرمی دیکھنے میں آئی اور کئی لمحات میں کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف بولتے رہے۔ ایک موقع پر رنز بناتے ہوئے روندرا جدیجا باؤلر بریڈن کوکس کے ساتھ ٹکرا گئے اس کے بعد جو سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔امپائر کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا۔ کپتان بین سٹوکس درمیان میں آئے اور معاملہ رفع دفع کروایا۔
