دبئی،کرک اگین رپورٹ
انڈر 19 ایشیا کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 260رنز کا ہدف دیا ہے۔
دبئی میں جاری یوتھ میگا میچ میں بھارت ایک موقع پر 39 پر 2 اور پھر 158 تک 5 وکٹیں گنوا چکا تھا۔دونوں بار اسکے بیٹرز نے بیک کیا ۔اوپنر ادارش سنگھ نے 62 اور کپتان اودے شرن نے 60 رنز کئے۔سچن دھاس نے بھی ففٹی بنائی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم 9 وکٹ پر 259 رنز بناگئی۔نیپال کے خلاف 6 وکٹ لینے والے محمد ذیشان نے 46 رنز دے کر 4 آئوٹ کئے۔