| | |

بھارت سری لنکا ون ڈے ٹاس،روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی پریکٹس ماننے سے انکار

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

بھارت سری لنکا ون ڈے ٹاس،روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی پریکٹس ماننے سے انکار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویرات کوہلی اورروہت شرما 8 ماہ بعدکوئی ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔سری لنکا اور بھارت کی ون ڈے سیریز کا آغاز ہوا ہے۔کولمبو میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کہتے ہیں کہ یہ ون ڈے سیریز چیمپئنز ٹرافی کی پریکٹس نہیں ہے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ہے۔اسے پریکٹس کہنا غلط ہوگا۔پریکٹس تو صرف پریکٹس ہوا کرتی ہے۔یہ باقاعدہ کرکٹ میچ ہے۔آخری بار دونوں نے ورلڈکپ 2023 کا فائنل کھیلا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *