| | |

بھارت سری لنکا کا پہلا ٹی 20 آج،راہول ڈریوڈ کے پیغام نے نئے ہیڈکوچ کو جذباتی کردیا

پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ

بھارت سری لنکا کا پہلا ٹی 20 آج،راہول ڈریوڈ کے پیغام نے نئے ہیڈکوچ کو جذباتی کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نئے بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا پہلا امتحان آج سے سری لنکا میں شروع ہورہا ہے۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان 3 میچزکی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

میچ سے قبل بھارتی ہیڈ کوچ گوٹم گمھیر کو سابقہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا ویڈیوپیغام ملا ہے۔جس سے وہ جذباتی ہوگئے ہیں۔ڈریوڈ نے کہا ہے کہ مشکل لمحات میں مسکراہٹ کے ساتھ آگے بڑھیں۔بھارت کی عوام آپ کے پیچھے ہے۔آپ میدان میں بہترین کرکٹر رہے ہیں جس نے کبھی ہار نہیں مانی،اس لئے آپ نئے میدان میں بھی کامیاب ہونگے۔

اس پیغام پر گبھیر نے کہا ہے کہ اس نے مجھے جذباتی کردیا ہے اور میں راہول بھائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بھارتی اسکواڈ میں شبمن گل، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رنکو سنگھ/شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج ہوسکتے ہیں۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *