کرک اگین رپورٹ ۔بھارت کی فتح شرمندگی بن گئی،92 سال بعد 580 ٹیسٹ بعد ایک کارنامہ ،جو پاکستان 16 ٹیسٹ میں کرچکا
بھارت کی بڑی ٹیسٹ فتح،ایشون نے 3 اہم ریکارڈز بناڈالے
پاکستان نے جو کارنامہ 16 ٹیسٹ میں سر انجام دیا تھا۔بھارت کو اپنی 92 سالہ ٹیسٹ ہسٹری میں 580 ٹیسٹ کھیل کر وہ مقام ملا۔
چنائی میں بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کی 280 رنز کی جیت نے پاکستان کو ہیڈ لائنز کا حصہ بنادیا ۔پڑوسی ممالک کی سرد جنگ میں اس کی جیت یا کارنامہ پاکستان سے موازنہ کے تناظر میں ایک نئی بحث چھیڑ گیا کہ بھارت پاکستان سے کتنے سال اور کتنے ٹیسٹ پیچھے ہے۔
بھارت نے آج 2024 میں 22 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف جیت کے ساتھ اپنی فتوحات ہار پر زیادہ مکمل کیں، جس نے مہمانوں کو 280 رنز سے شکست دی۔
179-178 بھارت کے لیے اپنے 92 سالہ ٹیسٹ کرکٹ سفر میں جیت ہار کا ریکارڈ ہےاس کا مطلب ہے کہ اس کی 179 فتوحات آج ہوئی ہیں جو 178 سے پہلی بار زیادہ ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ان کی جیت کی تعداد شکستوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ اپنے 580 ویں ٹیسٹ میں بھارت نے یہ کیا ہے۔
اب باقی ٹیموں کو دیکھیں تو آسٹریلیا (افتتاحی ٹیسٹ)، افغانستان (تیسرا ٹیسٹ)، پاکستان (16 واں)، انگلینڈ (23 واں)، ویسٹ انڈیز (99 واں) اور جنوبی افریقہ (340 واں) کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والی بھارت ساتویں ٹیم بن گئی۔ نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ نے ابھی تک یہ کارنامہ انجام نہیں دیا ہے۔
آج بھی زبوں حالی میں پاکستان آگے ہے۔458 ٹیسٹ میچز میں 148 فتوحات ہیں۔144 ناکامیاں ہیں۔166 میچز ڈرا ہیں۔