کولکتہ ،کرک اگین رپورٹ
کم ہدف میں بھی بھارت کے کڑاکے،کوہلی ناکام،سری لنکا ہارگیا
سری لنکا نے کم اسکور کے باوجود بھارت کو ناچنے پر مجبور کردیا۔میزبان ٹیم 216 کے قلیل ہدف کے تعاقب میں متعدد بار جھٹکوں میں آئی۔آخر کار ون ڈے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔
کولکتہ میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے صرف 215 رنز بنائے ۔پوری ٹیم 40ویں اوور میں ہی آئوٹ ہوگئی۔
ایک موقع پر 102 پر اس کا 1 کھلاڑی آئوٹ تھا،فرنینڈو 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کلدیپ یادیو اور محمد سراج نے 3،3 آئوٹ کئے
بھارت کی جوابی اننگ کا عالم یہ تھا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما سمیت 4 کھلاڑی 86 پر پویلین میں تھے ۔کوہلی صرف 4 ہی کرسکے۔یہ تو ہردک پانڈیا کے 36 اور کے ایل راہول کے ناقابل شکست 64 رنز کی بدولت بھارت 6 وکٹ کے نقصان پر 44ویں اوور میں فتحیاب ہوگیا۔
اس طرح اس نے 3 میچز کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے ۔