کانپور:کرک اگین رپورٹ۔بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش،دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھارتیوں کی پچ تک بھرپور رسائی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کوچ اور کپتان سمیت کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کا تفصیلی معائنہ کرلیا ہے۔
بھارت کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کانپور کی پچ پر ایک طویل نظر ڈالی۔ کپتان اور کوچ کی جوڑی نے یہ محسوس کرنے کی کوشش کی کہ جیسے جیسے ٹیسٹ میچ آگے بڑھتا ہے پچ کاکیسا سلوک ہو سکتا ہے۔
بھارت کی فتح شرمندگی بن گئی،92 سال بعد 580 ٹیسٹ بعد ایک کارنامہ ،جو پاکستان 16 ٹیسٹ میں کرچکا
بھارت اپنا دوسرا ٹیسٹ بمقابلہ بنگلہ دیش جمعہ 27 ستمبر کو شروع کرے گا۔بھارت 1-0 کی برتری کے ساتھ میچ میں اترے گا اور اپنے گھر پر غالب ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے مہمانوں کو کلین سویپ کرنا چاہے گا۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میں 280 رنز سے زبردست جیت درج کی۔ گرین پارک میں کھیلے گئے 23 ٹیسٹ میچوں میں بھارت نے سات جیتے ہیں جبکہ تین میں شکست کھائی ہے اور باقی 13 ڈرا ہوئے ہیں جب کہ اس نے آخری بار نیوزی لینڈ کے خلاف 2021 کی سیریز کے دوران کانپور میں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی تھی۔میچ ڈرا رہا تھا۔