بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
بھارتی کپتان اور ہیڈ کوچ کون،فیصلے ہوگئے،اطلاق سری لنکا سیریز سے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کنفرم کیا ہے کہ بھارتی ہیڈ کوچ کیلئے 2 نام شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں۔جلد ہی حمتی اعلان ہوگا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا ٹی 20 کپتان کون ہوگا،اس کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے اور بی سی سی آئی جلد اعلان کردے گا۔
ان دونوں کا فیصلوں کا اطلاق سری لنکا سیریز سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق مختصر کئے گئے ناموں میں رامن اور گوٹم گمبھیر شامل ہیں۔ہیڈ کوچ کیلئے کمبھیر ہی کنفرم ہونگے۔راہو ل ڈریوڈ نے خاندانی مصروفیات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا۔
ادھر جے شاہ نے بھارت کو اگلے 11 ماہ میں 2 بڑے ہدف دیئے ہیں۔ان میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی جیت اور انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی کامیابی شامل ہیں۔