کرک اگین رپورٹ
بھارتی کرکٹ ٹیم،بڑا جرمانہ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھاری جرمانہ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلاجائے گا لیکن اسے قبل بڑی سزا ہوئی ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم آئی سی سی سزا کی لپیٹ میں آئی ہے۔روہت شرما الیون پر میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ ہوگیا ہے۔یوں تمام پلیئرز آدھی سے زیادہ میچ فیس سے محروم کردیئے گئے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم،بڑا جرمانہ۔
شبمن گل کی ڈبل سنچری رائیگاں ہوتے بال بال بچی،کیویز کی خوفناک پرواز،بھارت ہارتے ہارتے بچ گیا
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی سیکنڈ اننگ میں میزبان ٹیم 349 رنزکے دفاع میں شدید مشکلات سے دوچار تھی۔اس لئے کہ کیویز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 337 اسکور بناڈالے،بھارت صرف 12 رنز سے فتحیاب ہوا ۔ایسے میں بھارت مقررہ وقت میں 3 اوورز تاخیر کا شکار ہوگیا۔
آئی سی سی قوانین کےمطابق ایک اوور کی تاخیر سے 20 فیصد میچ فیس کٹتی ہے۔یوں 60 فیصد جرمانہ ہوا ہے۔
دونوں ممالک سیریز کےدوسرے ون ڈے میچ میں کل مدمقابل ہونگے۔