ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ
بھارت کا پلٹ کر وار۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بچوں سے بد تر ہوگئی۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 200 رنزکی بھاری شکست سے دوچار کردیا۔سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔دوسرے ایک روزہ میچ کی شکست کا بسلہ چکادیا۔ساتھ میں درست جواب بھی دیا۔
بڑا اپ سیٹ،ویسٹ انڈیز نے بھارت کو ون ڈے میچ میں ہرادیا،کوہلی پانی پلانے پر
ٹینیڈاڈ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم کو 352 رنزکے بڑے ہدف کا سامنا تھا۔اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔50 اسکور پر6 وکٹ گرچکے تھے۔اس کے بعد سنبھلنا ممکن نہ تھا۔برینڈن کنگ صفر اور کیل میئرز 4 کرسکے۔الک تھانزے نے 32 رنز کئے۔گزشتہ میچ کےہیرو کپتان شائی ہوپ 5 اورکارٹے 6 کرسکے۔سیمرون ہیٹمیئر4 کرسکے۔روماریو شیفرڈ 8 کرگئے۔88 پر 8 ویں وکٹ گئی۔الزاری جوزف نے 26 رنزبناکر 9 ویں وکٹ پر اسکور 143 تک پہنچادیا لیکن وہ یہاں ہمت ہارگئے۔ٹیم 36 ویں اوورز میں 151 رنزبناکر باہر ہوئی۔بھارت 200 رنزسے جیت گیا۔موٹی 39 پر ناقابل شکست گئے۔
شردول ٹھاکر نے 4 اور مکیش کمار نے 3 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھلایا۔اس کے اوپنرزایشان کشن اور شمبان گل نے 143 رنزکا اسٹینڈ دیا۔ایشان کشن 77 کرسکے۔شبمان گل 85 کی اچھی اننگ کھیل گئے۔جیکوارڈ 8 کرسکے۔سنجو سامسن نے 51 رنزبنائے۔کپتان ہردک پانڈیا نے 52 بالز پر70 کی اننگ کھیل گئے۔سوریا کمار نے 35 کی اننگ کھیلی۔بھارتی ٹیم 5 وکٹ پر 351 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔روماریوشیفرڈ نے 73 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔