کان پور۔کرک اگین رپورٹ۔بھارت کی فاسٹ اور تیز کامیابی،بنگلہ دیش کوپھر شکست،ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پرپرانی ہلجل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 فائنل کی مہم اختتامی لمحات میں ہے۔بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف قریب اڑھائی روز کے کھیل میں ایک اور جیت نام کی۔2 میچزکی سیریز 0-2 سے جیت لی۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کردیا۔
کان پور میں میچ کے پانچویں روز بھارت نے بنگلہ دیش کو صرف 146 رنزپر آئوٹ کردیا۔کیریئر کا آخری ٹیسٹ اور آخری اننگ کھیلنے والے شکیب الحسن اسپنر جدیجہ کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔
کان پور ٹیسٹ،بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سٹیڈیم چھوڑ گئیں
بھارت نے لنچ کے بعد 95 رنزکا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹ پر پورا کیا۔7 وکٹ کی جیت نام کی۔روہت شرما 8 کرسکے۔کوہلی 29 پر ناٹ آوٹ رہے۔اس میچ میں پہلے روز 35 اوورز میں بنگلہ دیش نے 3 وکٹ پر 105 رنزبنائے۔دوسرا اور تیسرا دن مکمل بارش کی نذر رہا۔چوتھے روز بنگلہ دیش 233 پر آئوٹ ہوا،بھارت نے 9 وکٹ پر 285 رنزکے ساتھ اننگ ڈکلیئر کی۔اس کے بعد پانچویں روز بنگلہ دیش نے 26 رنز 2 وکٹ سے دوسری اننگ شروع کی تو ٹیم 146 پر باہر تھی،یہ سب لنچ سے قبل ہی ہوا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 74 فیصد شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔شکست کے بعد بنگلہ دیش گرتا ہوا 7 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔پاکستان کا 8 واں نمبر ہے۔