| | | | | |

امریکا میں بھارت کی پہلی پریکٹس،آئی سی سی نے بھارتی پلیئرزکوکیپ کیوں دی

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

امریکا میں بھارت کی پہلی پریکٹس،آئی سی سی نے بھارتی پلیئرزکوکیپ کیوں دی،ہاردک پانڈیا نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیلئے تنہا امریکا سفر طے کیا اور نیویارک میں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر پریکٹس کی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے یہ امریکا میں بھارت کا پہلا پریکٹس سیشن تھا،جس میں تمام پلیئرز شامل تھے لیکن ویرات کوہلی نہیں تھے۔کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی پلیئرززکو آئی سی سی کیپ 5 ماہ بعد عین ورلڈ ٹی 20 سے قبل مل گئی ہیں۔2023 کی سال کی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں  بھارت کے2،ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2023 میں 6 اور ٹی 20 آف دی ایئر 2023 میں 3 بھارتی کھلاڑی شامل تھے۔یوں ان پلیئرز کو آئی سی سی کیپ اب تقسیم کی گئی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *