| | | |

بھارت کے نئے ہیڈ کوچ گوٹم گمبھیر،کوہلی اور روہت شرما اگلی 2 سیریز سے آئوٹ

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

بھارت کے نئے ہیڈ کوچ گوٹم گمبھیر،کوہلی اور روہت شرما اگلی 2 سیریز سے آئوٹ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا فیصلہ ہوگیا۔گوٹم گھمبیر نئے ہیڈ کوچ ہونگے ۔ادھر ان کی پہلی اسائنمنٹ میں بھارتی کپتان روہت شرما اور سینئر کھلاڑی ویرات کوہلی نہیں ہونگے۔کوہلی اور گمبھیر کی گزشتہ سےپیوستہ آئی پی ایل میں لڑائی ہوئی تھی،اگر چہ اس سال دونوں میں سلام دعا ہوگئی تھی لیکن دل کتنے صاف ہوئے۔یہ واضح نہیں ہے۔

بھارت کی اگلی سیریز زمبابوے کے خلاف ہے جو اگلے ماہ ہے اور یہی نہیں  جولائی،اگست میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی ہے۔نئے ہیڈ کوچ  جوکہ آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ  کے بھی ہیڈ کوچ تھے،چیمپئن کپتان شریاس ایئر کو واپس لاسکتے ہیں اور انہیں بڑا کردا دلواسکتے ہیں۔

روہت شرما اور ویرات کوہلی اب ٹی 20 کرکٹ سے الگ ہوجائیں گے،ستمبر 2024 سے جنوری 2025 تک 9 ٹیسٹ میچز کھیلے جانے ہیں۔جسپریت بمراہ کی توجہ بھی اسی پر ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *