| | |

چیمپئنز ٹرافی کیلئے نااہل سری لنکا نے طاقتور بھارت کو روند ڈالا،27 برس بعد تاریخ رقم

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

AFP/Getty Images

چیمپئنز ٹرافی کیلئے نااہل سری لنکا نے طاقتور بھارت کو روند ڈالا،27 برس بعد تاریخ رقم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت 27 برس بعد سری لنکا سے ایک روزہ باہمی سیریز ہارگیاْ3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں عبرتناک شکست۔سری لنکا کی110 رنزکی باوقار جیت،یوں چیمپئنز ٹرافی کیلئے نااہل قرار پانے والی سری لنکا ٹیم نے  طاقتور اور اہل ٹیم کو پچھاڑ دیا۔یہی نہیں 13 برس بعد اس نے مسلسل 2 ون ڈے میچز بھی جیتے ہیں۔1997 کے بعد 12 ویں سیریز میں یہ آئی لینڈرز کی پہلی جیت ہے۔2006 کی ڈرا سیریز کے علاوہ باقی 10 سیریز بھارت جیت رہا تھا۔

کولمبو میں مہمان ٹیم 248 رنزکے جواب میں26.1 اوورز میں صرف 138 رنزبناکر پویلن لوٹ گئی۔کوہلی چلے نہ روہت شرما۔اس کے باوجود اس اننگ میں دونوں ٹاپ سکورر بنے۔کوہلی نے 20 اور روہت شرما نے 35 رنزبنائے۔آخر میں واشنگٹن سندر نے 30 رنزکے ساتھ بتایا کہ بیٹنگ ممکن تھی۔

سری لنکا کے ڈیونتھ ویلاگے نے 5.1 اوورز میں 27 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے مسلسل تیسرا ٹاس جیتا۔پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 248 رنزبنائے۔اوشکا فرنینڈو 96 رنزکے ساتھ نمایاں رہے جب کہ کوشال مینڈس نے 59 رنزکی اننگ کھیلی۔ریان پراگ نے 3 وکٹیں لیں۔

سیریز کا پہلا میچ سری لنکا نے 230 رنزبناکر بھارت کے خلاف  ٹائی کیا تھا،جب  مہمان ٹیم 3 درجن کے قریب بالز کے ہوتے ہوئے،2 وکٹ رکھ کر بھی سنگل نہ لے سکی۔سوری لنکا دوسرا میچ 240 رنزبناکر 32 رنز سے جیتا تھا اور آج 248 رنز بناکر 110 رنز سے جیتا ہے۔یوں اس نے بھارت کے خلاف 2024 کی ون ڈے سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ہے۔

ڈیونتھ ویلاگے 108 رنزبنانے کے ساتھ7 وکٹ لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *