لاہور،کرک اگین رپورٹ
فخرزمان کیلئے آئی فون،پلاٹ،حارث رئوف کے ساتھ عاشقی،معشوقی۔لاہور قلندرز نے اپنے کھلاڑی فخرزمان کو آئی فوں 14 اور ایک پلاٹ دے دیا ہے۔لاہور قلندرز کے آنر نے پشاور زلمی کے خلاف جیت کے بعد ایک تقریب سجائی ،اس میں تمام پلیئرز شریک تھے۔اس موقع پر کھلاڑیوں کی شرارتیں بھی دیکھنے لائق تھیں۔فخرزمان اور حارث رئوف میں عاشقی،معشوقی بھی ہوئی،سب نے انجوائے کیا۔
پی ایس ایل 8،آج کا میچ سلطانز کی سلطنت اڑاسکتا،کون کس کے مقابل
فخرزمان جنہوں نے صرف 45 بالز پر جارحانہ 96 رنزبنائے تھے،ان کے لئے آئی فون 14 اور قلندرز سٹی میں ایک پلاٹ کا اعلان کیا گیا۔شاہین آفریدی کی 5 وکٹوں کی تعریف ہوئی۔ساتھ میں ان کے مین آف دی میچ اور کیش ایوارڈ کادیا گیا۔
لاہورقلندرز نے پشاوی زلمی کو 40 رنز سے ہرایا تھا۔پی ایس ایل 8 میں قلندرز آج بھی ایکشن میں ہونگے۔