| | | |

آئی پی ایل 2024،ممبئی کا آخری نمبر،پھر شکست،کوہلی کی ٹیم کو آج کتنے مارجن کی جیت درکار

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2024،ممبئی کا آخری نمبر،پھر شکست،کوہلی کی ٹیم کو آج کتنے مارجن کی جیت درکار،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز کا بد ترین اختتام۔اپنے 14 ویں اور آخری میچ میں انہیں لکھنو سپر جائنٹس سے 18 رنزکی شکست ہوگئی۔یوں 8 پوائنٹس کے ساتھ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں کھیلنے والی ممبئی ٹیم دسویں وآخری نمبر پر رہی۔فتح سے لکھنو کو بھی فائدہ نہیں ہوا۔14 پوائنٹس ضرور ہیں لیکن نیٹ ریٹ اتنا کم ہے کہ اس کا پلے آف اوور ہوچکا ہے۔روہت شرما نے38 بالز پر 68 رنزکی اننگ کھیلی۔

اس میچ کے بعد ویرات کوہلی کی ٹیم، رائل چیلنجرز بنگلور  چھٹی سے 7 ویں پوزیشن پر ہے لیکن اس کے پاس ایسا آج رات کا میچ باقی ہے کہ وہ چنائی سپر کنگز کو پہلے کھیل کر 18 رنزسے ہرائے یا پھر ہدف 2 اوورز قبل پورا کرے،اس صورت میں وہ سیدھے نمبر 4 پر پلے آف میں ہونگے۔

دوسی جانب چنائی سپر کنگز کو سیدھی جیت کی ضرورت ہے،چاہے سنگل رنز سے ہو یا شکست اپنی مرضی سے کم مارجن سے۔دونوں کنڈیشنز میں اس کی پلے آف کی ٹکٹ کنفرم ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *