چنائی،کرک اگین رپورٹ
Image by BCCI
آئی پی ایل فائنل 2024 بدمزہ،پیٹ کمنزسے دھوکایا دھکا،نائٹ رائیڈرزدسبرس بعد چیمپئن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل تاریخ کا بد مزہ فائنل۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) چیمپئن بن گیا۔شاہ رخ خان خوشی سے نہال۔پیٹ کمنز کی ٹیم سن رائزرزحیدرآباد فیل ہوگئی،فائنل 29 اوورز میں ختم ہوگیا۔شائقین بد مزہ فائنل سے اپ سیٹ ہوگئے اور مایوس سے رہے۔
سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر خلاف توقع پہلے بیٹنگ کرلی،فیصلہ مشکوک ہوگیا ہے۔ساتھ میں انہیں پچ ریڈنگ میں کیوں ناکامی ہوئی جب کہ گزشہ سال کے آخر میں ورلڈکپ فائنل میں انہوں نے بھارتی پچ ٹمپرنگ کی کوشش بھی ناکام بنادی تھی لیکن اس بار دبوچ لئے گئے۔
ٹاس جیتا،مرضی سے بیٹنگ کی اور سن رائزرکی ٹیم 18.3 اوورز میں صرف 113 رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔ٹریوس ہیڈ صفر پر گئے اور کپتان پیٹ کمنز نچلے نمبرز پر 24 رنزکے ساتھ نمایاں بیٹر تھے۔آندرے رسل نے 3 وکٹیں لیں۔مچل سٹارک اور ہارشت رانا نے 2،2 آئوٹ کئے۔
جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہدف10.3 اوورز میں صرف 2 وکٹ پر پوراکیا۔رحمان اللہ گرباز نے 39 اورونکتش ایئر نے 52 رنزبنائے۔پیٹ کمنز اور شہباز احمد کو ایک ایک وکٹ ملی۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نےہسٹری میں تیسری بار اور قریب ایک عشرے میں پہلا ٹائٹل جیتاہے۔