ممبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل فرنچائز میٹنگ،شاہ رخ خان کی تلخ کلامی،غیر ملکی پلیئرزکیلئے شکنجہ سخت۔آئی پی ایل فرنچائز مالکان اور بی سی سی آئی میٹنگ میں شاہ رخ خان کی نیس واڈیا سے لڑائی ہوگئی۔دونوں میں زبردست تکرار بھی ہوئی ہے۔
لڑائی کی وجہ اگلے آئی پی ایل 2025 میں کھلاڑیوں کی نیلامی برقرار رکھنے نہ رکھنے پر ہوئی ہے۔آئی پی ایل2024 چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان شدید غصہ میں آگئے تھے۔شاہ رخ خان پلیئرز کے بڑے حصہ کی برقراری پر کھڑے ہیں لیکن ان کے حریف پنجاب کنگزکے شریک مالک اس کے خلاف تھے۔
حال ہی میں بی سی سی آئی کے سی ای او کے ساتھ ا ون آن ون ملاقاتوں میں فرنچائز کے عہدیداروں نے غیر معتبر کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو بغیر کسی معقول وجہ کے دستبردار ہو گئے ہیں، کچھ نے ان ناقابل اعتماد کھلاڑیوں پر پابندی کا مشورہ بھی دیا ہے۔ ٹیموں نے اطلاع دی ہے کہ اچانک انخلا نے ان کی منصوبہ بندی میں خلل ڈالا ہے، جو نیلامی سے پہلے کافی تفصیلات کے ساتھ کی گئی تھی۔