| | | | |

آئی پی ایل،گھر میں چھٹیاں،آسٹریلیا کے 5 پلیئرزکا ویسٹ انڈیز پہنچنا ڈرائونا خواب،سامان گم

بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل،گھر میں چھٹیاں،آسٹریلیا کے 5 پلیئرزکا ویسٹ انڈیز پہنچنا ڈرائونا خواب،سامان گم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ 2آئی پی ایل فائنل تک شرکت اور پھر آسٹریلیا واپس جاکر اپنے ملک میں چھٹیاں منانے کی سرکاری رعایت نے کرکٹ آسٹریلیا کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔ٹیم کے 5 سینئرز کا ویسٹ انڈیز میں اپنے اسکواڈ کو جوائن کرنا ایک ڈرائونا خواب بن کر رہ گیا ہے۔

آسٹریلیا کے تیز پیسر پیٹ کمنز کو سڈنی سے کیریبین جانے کیلئے 2 دن ذلیل ہونا پڑا۔ان کی اہلیہ کے مطابق سامان بھی گم ہوا ہے۔مچل سٹارک اور گلین میکسویل کے حالات اور زیادہ خراب تھے۔بارباڈوس پہنچنے سے قبل دونوں کو فلائٹ کی عدم دستیابی کے باعث ایک رات لاس اینجلس ایئرپورٹ پر گزارنی پڑی۔اس سے پہلے یہ ڈرامہ ہوا تھا کہ مارکس سٹوئنز کی کٹ نہیں تھی،وہ وارم اپ میچ نہ کھیل سکے۔

آسٹریلیا کے آخری تربیتی سیشن میں صرف 5 کھلاڑی شریک ہوئے۔ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ بدھ کوعمان سے ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *