کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل ملتوی یا،فیصلہ کی تاریخ جاری،پی ایس ایل بھی ختم،بریکنگ نیوز۔
آئی پی ایل 2025 جاری رہے گا یا ملتوی۔فیصلے کی تاریخ جاری کردی گئی ہے۔
دھرمشالہ میں آج آئی پی ایل کا جو میچ شروع ہوا 10 اوورز کے بعد ختم کر دیا گیا۔ افرا تفری تھی۔ گراؤنڈ خالی کرایا گیا۔ ایسے لگا جیسے دھکے دیے گئے ہوں ۔ فلڈ لائٹ ٹاور بھی گرا لیکن وہ بڑی وجہ نہیں تھی۔ بڑی وجہ یہ تھی کہ وہاں سے 200 کلومیٹر دور مقبوضہ کشمیر میں کچھ مسائل ایسے چل رہے تھے کہ سب گھبرا گئے اور کھلاڑیوں کو ہوٹل پہنچایا۔
بی سی سی ائی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ حالات خراب تھے۔ میچ ختم کرنا پڑا۔ آئی پی ایل ملتوی ہوگا یا جاری رہے گا اس کا فیصلہ 9 مئی یعنی بروز جمعہ کو ہونے والا ہے۔ نو مئی کو ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کو ملتوی کرنے پر اب غور کرنے لگ گیا ہے۔ اس سے قبل کراچی اور دبئی میں جانے کی تجاویز تھیں۔دونوں ممالک کسی خوف کا شکار ہیں ،کیونکہ بھارت نے پاکستان پر حملے کیے ہیں اور اب بہرحال اس خوف میں ہے کہ کہیں پاکستان کی طرف سے جواب بھی نہ آجائے ۔