لاہور راولپنڈی ،ایڈیلیڈ:کرک اگین ڈاٹ کام
شعیب اختر نے 100 میل رفتار سے پاکستان کی گاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ کی طرف بڑھادی،سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے لکھا ہے کہ یہ ہوتی ہے انٹری ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار تیز رفتاری سے مین گیٹ کو توڑتے ہوئے ایک عمارت میں داخل ہوتی ہے ،جہاں ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والے ممالک کے پرچم لگے ہوتے ہیں اور متعلقہ ممالک کے بنائے کپتان بیٹھے ہوتے ہیں۔گاڑی ان پر چڑھنے کے انداز میں وہاں پہنچتی ہے اور رکتی ہے اور ایک شخص باہر نکل کر زور سے کہتا ہے
السلام علیکم
شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ پاکستان کو مبارکباد ،مجھے غلط ثابت کردیا اور پہلے رائونڈ سے باہر نہیں ہوئے۔مجھے خوشی ہے کہ یہ یہاں تک ہہنچے۔حارث رئوف نے اچھی ذمہ داری لی ۔اب پاکستان او بھارت کا فائنل بنتا ہے۔ایسا نہ کہ دونوں آگے پیچھے کی فلائٹ سے سیمی فائنل ہارکر واپس آرہے ہوں۔ان کے فائنل کا فائدہ آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز کو ہوگا۔اختر کہتے ہیں کہ نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو ہراکر بتادیا کہ وہ بڑا میچ کھیل سکتے ہیں لیکن پروٹیز نے کلیئر کیا کہ وہ چوکرز سے بھی آگے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان کاسیمی فائنل کس سے پڑگیا،1992 ورلڈکپ کا سکرپٹ حاوی
ادھر سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ یہ ہوتی ہے،بڑی ٹیم کی نشانی کہ وہ پریشر والا میچ کیسے کھیلتی ہے۔پاکستان نےجیت کر یہ بتادیا کہ وہ بڑے میچ کے پلیئرز ہیں۔بنگلہ دیش کے ہاتھ اور پائوں پھول گئے تھے۔دوسرا پاکستان کے لئے 1992 والی صورتحال بنی رہی۔اب آگے حالات بھی ویسے بن رہے ہیں۔
پاکستان نے اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے ساتھ أئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔