کرک اگین رپورٹ۔جسپریت بمرا انگلینڈ میں 5 نہیں 3 ٹیسٹ کھیلیں گے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کے مایہ ناز پیسر جسپریت بمرا انگلینڈ کے دورے میں 5 ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے،انہیں 3 ٹیسٹ میچز میں کھلایاجائے گا۔
سوال یہ ہے کہ وہ کون سے 3 ٹیسٹ میچز ہونگے۔اس پر بھارتی ہیڈ کوچ گوٹم گمبھیر نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کون سے 3 ٹیسٹ میچزہونگے۔صورتحال دیکھنی ہوگی۔نتائج دیکھیں گے۔کھلاڑیوں کی فٹنس دیکھنی ہوگی۔اس کی روشنی میں فیصلہ ہوگا۔بھارت کے جسپریت بمرا مسلسل 5 ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
پانچ ٹیسٹ 2025-27 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل
پہلا ٹیسٹ ہوگا ہیڈنگلے میں 20 جون سے)
دوسرا ٹیسٹ۔ایجبسٹن میں 2 جولائی سے)
تیسراٹیسٹ لارڈز میں 10 جولائی سے
چوتھا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں 23 جولائی سے
پانچواں اور آخری ٹیسٹ اوول میں 31 جولائی سے
بھارت بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کو اینڈرسن۔ٹنڈولکر ٹرافی کا نام دیا گیا ہے۔