ڈربن،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ
جے شاہ کا پاکستانی دورے سے انکار،دعوی شرارت یا جھوٹ قرار۔
وہی ہوا،جس کا امکان تھا۔کرک اگین نے گزشتہ رات 2 اہم باتیں لکھی تھیں کہ بھارتی میڈیا پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف اور بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ ملاقات پر فی الحال خاموش ہے اور یہ اہم نکتہ ہے۔دوسرا یہ کہ خوشگواری ملاقات کا ایک کا چہرہ کچھ اور بتارہا۔اس کی تصدیق بدھ کی صبح ہوئی ہے۔
پاکستانی میڈیا میں سامنے آنے والی جھوٹی خبروں کے برعکس، بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ ایشیا کپ 2023 کے دوران، اس سے پہلے یا بعد میں پڑوسی ملک پاکستان کا کوئی دورہ نہیں کریں گے۔میں کسی بات پر راضی نہیں ہوا۔ یہ محض ایک سادہ غلط بات ہے۔ شاید جان بوجھ کر یا شرارت سے کیا گیا ہو۔ میں کوئی دورہ نہیں کروں گا، جے شاہ نے نیوز 18 کرکٹ نیکسٹ کو بتایا۔
بی سی سی آئی کے سیکرٹری شاہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ذکا اشرف نے ڈربن میں جاری آئی سی سی میٹنگ کے موقع پر ملاقات کی جہاں دونوں نے ایشیا کپ اور 50 اوور کے ورلڈ کپ پر تبادلہ خیال کیا۔
ذکا اشرف اور جے شاہ میں اہم ملاقات،ایشیاکپ اور ورلڈکپ پر اپ ڈیٹ
ایک اور انکشاف یہ بھی کیا ہے کہ پاکستان بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے اور تمام مقامات پر کھیلنے کو تیار ہے۔اس نے آئی سی سی کو یقین دہانی کروادی ہے۔ایشیا کپ کیلئے ہائبرڈ ماڈل تیار ہے۔اس کے مطابق میچز ہونگے۔
ایشیا کپ 2023 شیڈول جاری ہونے کی تاریخ آگئی