| | | | | | | | |

جے شاہ چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی حکام سے براہ راست بات کریں گے،آئی سی سی دھماکا خیز اجلاس کل سے

ممبئی،کولمبو:کرک اگین رپورٹ

جے شاہ چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی حکام سے براہ راست بات کریں گے،آئی سی سی دھماکا خیز اجلاس کل سے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ پاکستان کرکٹ حکام سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے اہم گفتگو کرنے والے ہیں اور یہ بات چیت کولمبو میں کل سے شروع ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی سائیڈ لائن پر ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں اب صرف 7 ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔اگلے سال فروری،مارچ میں پاکستان اسکا میزبان ہے۔بھارت کے ساتھ دیگرایشیائی ممالک جیسے افغانستان،بنگلہ دیش مسائل کا سبب بن سکتے ہیں،اس لئے امکان ہے کہ دونوں ممالک یہ معاملہ آئی سی سی فورم پر اٹھاسکتے ہیں اور یہ معاملہ فی الوقت ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت ہائبرڈ ماڈل کی بات کرے گا،پاکستان اسے مسترد کرے گا لیکن اگر افغانستان اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام نے بھارت کا ساتھ دے دیا تو پھر پی سی بی کا یہ موقف کہ ایونٹ ہرحال میں پاکستان میں ہوگا اور یہ کہ بھارت نہ آیا تو اس کی جگہ سری لنکا ہوگا،یہ بے وزن ہوجائے گا۔

کولمبو میٹنگ نہایت دھماکا خیز ثابت ہوسکتی ہے اور اس میں پاکستان اوربھارت کرکٹ حکام میں سخت بات چیت بھی سامنے آسکتی ہے۔

آئی سی سی اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی شرکت کریں گے۔چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کو 2 گروپس میں رکھا گیا۔پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ اور بھارت ہیں۔دوسرے گروپ میں آسٹریلیا،انگلینڈ،افغانستان اور جنوبی افریقا ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *