لندن،کرک اگین رپورٹ
جوفرا آرچر نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو تھوک لگادی۔ بارباڈوس چیمپیئن شپ میں اپنی پرانی اسکول کی ٹیم کے لیے کھیل گئے اور انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ میں کسی کو بتائے بغیر کہ وہ ایسا کرگئے۔
سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کے طور پر آرچر کے شیڈول کو بورڈکے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کی دائیں کہنی کے مسئلے سے نجات کے لیے اگلے سال ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔
اتوار کے روز 28 سالہ نوجوان نے لارڈز کے خلاف کرائسٹ چرچ فاؤنڈیشن کی طرف سے کھیلا، 18 کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں،وہ واپس لندن پہنچ گئے ہیں اور بورڈ نے انہیں طلب بھی کرلیا ہے۔