ممبئی،کرک اگین رپورٹ
بی سی سی آئی کا ٹی 20 ورلڈکپ سے ذرا قبل اپنی ٹیم کوچنگ پر بڑا اٹیک۔ہیڈ کوچ کیلئے نئی درخواستیں طلب کی ہیں۔بھارتی سیکرٹری جے شاہ کہتے ہیں کہ جون میں موجودہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا معاہدہ ختم ہورہا ہے لیکن وہ نئی درخواست دے کر دوبارہ ہیڈ کوچ کیلئے لگ سکتے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ بھارت تینوں فارمیٹ کا ایک ہی ہیڈ کوچ چاہتا ہے۔اگلا معاہدہ 3 سالہ ہوگا،اس میں چیمئنز ٹرافی،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،ٹی 20 ورلڈکپ 2026 اور ورلڈکپ 2027 شامل ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ سب اس وقت کیا گیا ہے جب کہ ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ کی تیاری کررہی ہے۔ملکی و غیر ملکی کوچز درخواستیں دے سکتے ہیں۔فیصلہ بھارتی بورڈ کی کمیٹی کرے گی۔