| | | | |

کین ولیمسن سنٹرل کنٹریکٹ،کپتانی چھوڑ گئے،کھیلیں گے بھی یا نہیں

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کےکپتان کین ولیمسن نے محدود اوورز فارمیٹ کی کپتانی چھوڑدی ہے اور ساتھ ہی ملکی سنٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار کردیا ہے۔حال ہی میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے پہلےمرحلہ سے باہر ہوجانے کے بعد کین ولیمسن کا یہ سخت فیصلہ سامنے آیا ہے۔

کیوی میڈیا کےمطابق کین ولیمسن نے ابھی ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کے حوالہ سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وہ ضرورت پڑنے پر نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے لیکن سنٹرل کنٹریکٹ کو مسترد کئے جانے کی وجہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مرضی کا بریک لینا اور ٹی 20 لیگز میں شرکت کرنا ہے۔

وائٹ بال کپتانی بھی اب نہیں رہی،اس کا مطلب ہے کہ نیوزی لینڈ محدود اوورز کپتان کوئی اور ہوگا جو اگلے سال چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان میں دکھائی دے گا۔کین ولیمسن نے40 ٹیسٹ،*91 ون ڈے اور75 ٹی 20  میں کیوی ٹیم کی کپتانی کی ہے۔

نیوزی لینڈ نے ان کی قیادت میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت کو ہرایا۔ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا سے ہارے اور ون ڈے ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ سے سپر اوور میں ناکام ہوئے۔

کین ولیمسن نے گزشتہ سال ٹیسٹکپتانی چھوڑی تھی اوراب محدود اوورز کپتانی سےبھی گئے لیکن پلیئرکے طور پر وہ ابھی نیوزی لینڈ کیلئے کھیلتے رہیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *