| | |

کینگروز صوفیہ گارڈنز میں جکڑے گئے،انگلینڈ نے ٹی 20 سیریز برابر کردی

کارڈف،کرک اگین رپورٹ

کینگروز صوفیہ گارڈنز میں جکڑے گئے،انگلینڈ نے ٹی 20 سیریز برابر کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کی اڑان کو دھچکا۔انگلینڈ نے دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔صوفیہ گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کو ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنی پڑی،اس نے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 193 رنزبنائے۔کپتانی کرنے والے ٹریوس ہیڈ نے 14 بالز پر 31 تیز رنزبنائے۔جیک فریزر نے 50 رنزکی اننگ کھیلی۔جوش انگلش نے 42 کی اننگ کھیلی۔بیڈن کرس نے 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں انگلینڈ کو چوتھے اوور میں اوپر تلے 2 نقصانات برداشت کرنا پڑے۔ول جیکس 12 اورجارڈن کاکس نے صفر کیا۔کپتان فل سالٹ نے 23 بالز پر 39 رنزکئے۔لیام لونگسٹن  اور جیک بیتھل نے چوتھی وکٹ پر لمبی شراکت بنائی۔میچ کو آسان کردیا۔دونوں نے چوتھی وکٹ پر صرف 49گیندیں کھیل کر 90 رنز بنائے۔169 کے اسکور پر جیکب بیتھل 24 بالز پر 44 کرکے آئوٹ ہوئے۔آسٹریلیا نے اس وقت بھرپور واپسی کی،جب سام کرن ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے۔لونگسٹن اپنا کام مکمل کرکے ،ہدف برابر کرکے بولڈ ہوگئے،انہوں نے5 چھکے اور 6 چوکے لگائے اور47 بالز پر 87 کرکے شاٹ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔اگلی بال پربریڈن صٓفر پر کیچ دے گئے۔

انگلینڈ نے ہدف 19  اوورز میں 7 وکٹ پر پورا کیا،یوں  6 وہ بالیں قبل 3 وکٹ سے جیت لیا،3 میچزکی سیریز بھی ایک ایک سے بار کی،اب فیصلہ فائنل میچ میں ہوگا۔میتھیو شاٹ کی 22 رنزکے عوض 5 وکٹیں رائیگاں گئیں۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو بطور کپتان ڈیبیو میچ میں شکست ہوئی،مچل مارش انجری کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *